رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : امریکہ نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو اضافہ کردیا ہے اور ساتھ ہی عالمی سطح پر صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی اور ایران کو صحت اور علاج کے شعبے میں سامان کے تبادلے سے بھی روکتا ہے۔
ایران کے صدر نے جنوبی افریقی کے صدر کے ساتھ گفتگو میں بیان کیا : دونوں ممالک کے مابین تعلقات خصوصا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین صحت اور سائنسی تعاون کے فروغ کے ساتھ ہی کرونا وائرس سے لڑنے میں تجربات اور معلومات کے تبادلے کو لازمی قرار دیا.
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے اچھے پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین موجودہ نئی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ منصوبوں کے نفاذ پر زور دیا۔
دونوں ممالک کے صدور نے امریکہ کی انسانیت سوز پابندیوں اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غیر انسانی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ شام اور یمن میں امن و استحکام کے قیام کیلیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے ایران کیخلاف امریکی غیر انسانی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے پھیلنے کی ایسی صورتحال میں جو ممالک کے درمیان تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ فروغ دینا جانا چاہیے، بدقسمتی سے امریکہ نے ایرانی قوم کے خلاف غیر قانونی پابندیاں سخت کردی ہیں اور بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کے علاوہ ایران کو صحت اور علاج شعبے میں سامان کے تبادلے کو بھی روکتا ہے۔