09 May 2020 - 18:03
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442682
فونت
علامہ ساجد نقوی:
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسنؑ کی سیرت و کردار سے الہام حاصل کرتے ہوئے ہم نے بھی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی جدوجہد کو آگے بڑھایا، جس سے نہ صرف ارض پاک انتشار و افتراق سے محفوظ رہا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول اکرم (ص) حضرت امام حسنؑ جوانان جنت کے سردار ہیں۔

آپؑ کے علم، حلم، جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرم (ص) واضح طور پر نظر آتا ہے۔ پیغمبر اکرم (ص) نے اپنی بیٹیؑ کی خواہش پر امام حسن مجبتیٰ ؑ کو سرداری عنایت کی۔ حضرت علی ؑ کے بعد آپ درجہ امامت پر فائز ہوئے، آپؑ نے جس انداز میں ظاہری زندگی بسر فرمائی اور امن و اخوت اور صلح و محبت کی لاثانی روایات قائم کیں، ان سے سیرت رسول اکرم (ص) کی عکاسی ہوتی ہے۔

حضرت امام حسنؑ کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ منقول ہے کہ پیغمبر اکرم ممبر پر تشریف فرما تھے تو امام حسنؑ کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میرا یہ بیٹا مسلمانوں کا سردار ہے اور خداوند تعالیٰ اس کے ذریعے دو گروہوں کے درمیان صلح قائم کرے گا، حضرت امام حسنؑ نے جن مشکل، کٹھن اور سنگین حالات میں امت مسلمہ کو جنگ اور فساد سے بچانے اور اسلام کی بقاء کے لئے اپنے حریف سے صلح کی، یہ ان کے کردار کی خصوصیت اور سیرت کا امتیاز ہے۔

تنگ نظری، ذاتی خواہش اور انفرادی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلمانوں کے اجتماعی مفادات کے حصول اور اسلام کے استحکام کے لئے باہمی رواداری اور صلح و محبت کا ماحول بناکر آپ نے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صلح نامہ میں قرآن و سنت کی پیروی، فریق دوئم کا کسی کو اپنا جانشین نامزد نہ کرنا، عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے محفوظ مستقبل کی شقیں اہمیت کی حامل ہیں اور یہ صلح عالم اسلام کے لئے نقطہ آغاز کا مقام رکھتی ہے، جس سے سبق حاصل کرکے مسلمان انتشار و افتراق، جنگ و جدل اور قتل و غارت گری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسنؑ کی سیرت و کردار سے الہام حاصل کرتے ہوئے ہم نے بھی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی جدوجہد کو آگے بڑھایا، جس سے نہ صرف ارض پاک انتشار و افتراق سے محفوظ رہا بلکہ پاکستانی عوام بھی اخوت کی لڑی میں پرﺅے جاچکے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ اور اخوت و وحدت ہمارا دینی و اسلامی فریضہ ہے۔ اسلام کی بقاء اور امت کی وحدت کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے، تاہم ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ملک سے دہشت گردی و قتل و غارتگری کا قلع قمع کیا جائے، تاکہ میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا نہ ہو۔

علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج کے اس کٹھن دور میں جب مسلمان فرقہ واریت، مسلک پرستی، دہشت گردی اور اخلاقی جرائم میں مبتلا ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ ان مسائل سے نبرد آزما ہونے اور اختلافات کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لئے باہمی صلح و رواداری کو فروغ دیا جائے اور فروعی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے سینکڑوں مشترکات پر بلاتفریق فرقہ و مسلک جمع ہوکر اسلام و مسلمین کو متحد کیا جائے، اسی سے دین اسلام مستحکم ہوگا اور مسلمان خدا کی دنیا کے وارث ہوں گے۔/۹۸۸/ن

منتشر شده: ۱
زیر غور: ۰
رضوی
Iran, Islamic Republic of
05:33 - 2020/05/11
دور حاضر کے مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل
تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں