14 May 2020 - 16:12
News ID: 442730
فونت
حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب:
مظفرپور کے امام جمعہ نے بیان کیا : صیہونی حکومت ایک نسل پرست وائرس ہے جو کرونا وائرس کی طرح خطے میں پھیل گیا ہے اور فلسطین سمیت تمام مسلمان و حریت پسند افراد کو قتل کرنے میں مشغول ہے ۔

عالمی یوم قدس کے نزدیک ہونے کے ساتھ « معملولی تعلقات بنانے کے ارادے پر عرب حاکموں کا اصرار اور عوام کی مخالفت » کے عنوان سے ایک ویڈیو کانفرنس رسا نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر قم میں عربی زبان میں منعقد ہوئی ۔

اس ویڈیو کانفرنس میں ھندوستان و پاکستان کی مشہور شخصیت مانند مظفرپور کے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب اور پاکستان کے محقق و استاد حجت الاسلام مظہر حسین شہیدی نے شرکت کی اور اہم عناوین خاص کر عرب ممالک کی طرف سے صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ معمولی تعلقات کو بحال کرنے کے لئے بنائی جا رہی سیریل و فیلم پر تنقید کرتے ہوئے تبادل خیال کیا گیا ۔

مظفرپور کے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب نے بیان کیا : مسلمانوں کو ہوشیار و بیدار رہنا چاہیئے کیوں کہ اسلام و مسلمان کے لباس میں بعض یھود نسل ظاہر ہو رہے ہیں اور اسلام و مسلمان کے دشمن کے ہدف کی تکمیل کی کوشش میں ہیں ۔

انہوں نے بعض اسلامی ممالک کی خیانت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہمارے پاس ایک کلیہ ہے کہ جو بھی صیہونی غاصب و ظالم حکومت کا دوست ہے وہ کبھی مسلمان کا حقیقی دوست نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے مسلمان ہونے پر بھی شک کرنا چاہیئے بلکہ اس کے خون میں صیہونی ظالم کا خون ہے ۔

مظفرپور کے امام جمعہ نے کہا : مجھے افسوس ان لوگوں پر ہے جو اسلامی اصول سے بے خبر ہیں اور اس شخص کو اپنا رہبر و اسلام کا حامی جانتے ہیں جو کھلے عام اسلامی احکامات کے خلاف عمل کر رہا ہے یہاں تک کہ جوا ، شراب نوشی و رقاص خانہ کے ترویج میں مشغول ہے ۔

مظفرپور کے امام جمعہ نے اس ویڈیو کانفرنس میں بیان کیا : امام خمینی (ره) کا حکیمانہ قدم تھا کہ انہوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی روز قدس قرار دیا جس کی وجہ سے کبھی بھی مسلمان قدس شریف کو بھلا نہیں سکے نگے اور ہمیشہ مسلمان اس کی آزادی کے لئے آزادی ملنے تک کوشش کرتے رہےنگے۔

انہوں نے کہا : بعض ممالک اس خوش فہمی میں مبتلی ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت اس کا درست ہے ان کو نہیں معلوم یہ وہسا ہی دوست ہے جیسے ٹرین میں مسافرت کے وقت کچھ چور دوست بننے کا ناٹک کرتے ہیں اور میٹھائی اور بیسکٹ میں نشیلی دوا ملا کر کھلا دیتے ہیں اور جیسے ہی بیہوش ہوئے سارا سامان لے کر بھاگ جاتے ہیں ۔  

حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب نے کہا : صیہونی حکومت ایک نسل پرست وائرس ہے جو کرونا وائرس کی طرح خطے میں پھیل گیا ہے اور فلسطین سمیت تمام مسلمان و حریت پسند افراد کو قتل کرنے میں مشغول ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ عربی ممالک کی اکثر حکومتیں صدی معاملہ سامنے آنے کے بعد اسلامی قوم کے درمیان اپنی اہمیت کھو دی ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ معلمولی تعلقات رکھنے پر مذمت کا سامنا کر رہی ہے ، اس وقت دو روش اختیار کی جا رہی ہے ، ظاہرا خود کو پوشیدہ کر لیا ہے اور فلسطین کی حمایت کا علان کر رہے ہیں اور یا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرتے ہوئے مخالفین کا سر کچل رہے ہیں کہ اس میں سعودی عرب ، بحرین اور عرب امارات سر فہرست ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬