19 May 2020 - 18:56
News ID: 442770
فونت
آيت اللہ شیخ عیسی قاسم :
بحرین کے شیعوں رہبر نے کہا :مزاحمت اور مقاومت کے بغیر فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی ممکن نہیں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعوں کے روحانی پیشوا آيت اللہ شیخ عیسی قاسم نے یوم قدس کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی صرف مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے امت مسلمہ اور مزاحمتی گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلسل مزاحمت کی ضرورت ہے کیونکہ مزاحمت اور مقاومت کے بغیر فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی ممکن نہیں ہے ۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مسلمان علماء اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں ، اللہ تعالی کے دین اور امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کے لئے فلسطینی مسلمانوں کا بھر پور ساتھ دیں۔

انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں امت مسلمہ کو اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بعض عرب حکومتوں کے بزدلانہ اور منافقانہ مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے والی عرب ریاستوں کی غداری کو مسلمان اور عرب عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ استقامت ، پائداری اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے ۔ اللہ تعالی کا وعدہ بر حق ہے" یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ" .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬