20 May 2020 - 03:42
News ID: 442774
فونت
قم ایران:
تنظیم عسکری قم ایران نے جامعہ امامیہ "تنظیم المکاتب" لکھنو کے دو طالب علموں کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور ان کے گھرانے سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم عسکری قم ایران نے جامعہ امامیہ "تنظیم المکاتب" لکھنو کے دو طالب علموں کے انتقال پر ، صادر کردہ تعزیت نامہ میں  شدید دکھ و درد کا اظھار کیا اور ان کے گھرانے سے ہمدردی کی ۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رضابقضائہ وتسلیما لامرہ
وَمَنْ يُهَاجِرْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدْ فِي الْأَرْضِ مُرَاغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةً ۚ وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا

طلاب علوم دینی کی اچانک خبر رحلت انتہائی شاق اور جانکاہ ہے اس پرصبر کرنا بھی مشکل ہے مگر بہرحال قضا وقدر الہی کے سامے سرتسلیم خم ہے ۔

کیا معلوم تھا کہ اچانک ایک دن ہم انکے غم میں سوگ نشین ہو جائیں گے ،گہوارہ علم وادب جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنئو میں زیر تعلیم طلاب علوم دینی کی اچانک موت نے ہم سب کو اشکبار کر دیا کل تک قوم کی ہر فرد اوراہل خانہ وخاندان جن بچوں سے مسقبل میں بڑی امیدیں لگائے ہوئے اور اپنے دل میں آرزووں اور تمناوں کی امنگیں لئے سلمہ کہہ کر خظاب کرتے تھے آج انھیں مرحوم لکھنے پر مجبور ہیں جو یقینا بہت سخت امتحان ہے ۔

پروردگار ہم سب کو اس عظیم امتحان میں کامیابی کی توفیق عطا فرمائے

ہم جملہ اراکین تنظیم عسکری اس المناک سانحہ پر راہ تحصیل علم ودانش میں اپنی جان سے گزرجانے والے مہاجرین الی اللہ (فارغ التحصیل و استاد جامعہ امامیہ مولانا علی محمد محمدی مرحوم ابن وقارالاسلام صاحب اور زیر تعلیم مولوی محمد جون مرحوم ابن ناصر حسین صاحب اور انکے عزیزوہمسفرضمیر الحسن مرحوم ابن غلام رسول صاحب ) کے خانوادے کے غم میں شریک ہیں اور ان کی مغفرت وعلوئے درجات کے لیئے بارگاہ احدیت می دعاگو ہیں

اور فاضل جامعہ امامیہ جناب احمد رضا صاحب جو اس سانحہ میں زخمی ہوئے ہیں انکی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں ۔

اورسب سے پہلے بارگاہ امام زمانہ عجج میں اور انکے غم رسیدہ والدین ،اعزا واقربا ،اساتیدحوزہ ، علمائے کرام، طلاب واراکین واساتیدجامعہ امامیہ ،ہم درس وہمکلاس اور احباب کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں ۔

پرور دگار عالم اہلبیت علیھم السلام کے صدقے میں انکی مغفرت فرمائے اور انھیں جوار معصومین میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور انکے جملہ پسماندگان بالخصوص انکے والدین کو صبر جمیل واجر جزیل مرحمت فرمائے
آمین یارب العالمین

تنظیم عسکری قم ایران
۲۵/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ مطابق ۲۰ مئی ۲۰۲۰ عیسوی

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬