رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ مبارک پور آعظم گڑھ یوپی ھندوستان نے جامعہ امامیہ "تنظیم المکاتب" لکهنو کے دو طالب علموں کے انتقال پر ان کے گهرانے سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
قال الله تعالی: « وَمَن يَخْرُجْ مِن بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّـهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّـهِ» .
إنا لله و إنا إلیه راجعون
یہ قانون قدرت ہیکہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے، اور دنیائے فانی میں چند روز عارضی زندگی گذارنے کے بعد توشۂ آخرت کے ساتھ ابدی دنیا کی طرف رختِ سفر باندھنا ہے. لیکن اِس دنیا میں کچھ ہستیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی زندگی قوم و ملّت کی امانت ہو جاتی ہے، اُن کی رحلت سے سماجی اور معاشرتی زندگی میں ایک خلاء سا پیدا ہو جاتا ہے.
۲۵ رمضان المبارک بمطابق ۱۹ مئی ۲۰۲۰ کی صبح ایک ایسی خبر لے کر آئی جسے سننے کے بعد ہر اہل دل کی آنکھیں اشکبار ہیں.
لہذا ہم اراکین والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارکپور، اس دلخراش حادثہ میں جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے دو نوجوان طالب علم مولانا علی محمد محمدی اور مولوی محمد جون کے سانحہ ارتحال پر اپنے وقت کے امام حضرت حجت(عج)، مراجع عظام خصوصا سکریٹری ادارہ حجت الاسلام عالیجناب مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ و اساتذہ و تلامذہ اور مرحومین کے اہل خانہ کے حضور میں تعزیت و تسلیّت عرض کرتے ہیں نیز بارگاہ خداوند منّان میں مرحومین کی طلب مغفرت اور بلندی درجات نیز اس حادثہ میں زخمی افراد کی شفایابی کیلئے دعاگو ہیں.
والسلام
والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ
مبارک پور آعظم گڑھ یوپی ھند
۲۵/ رمضان المبارک ۱۴۴۱
مطابق ۲۰ مئی ۲۰۲۰ عیسوی