20 May 2020 - 11:50
News ID: 442778
فونت
الجواد فاؤنڈیشن کے صدر نے کوپاگنج مئو کے تنظیم المکاتب لکھنو میں علوم آل محمد ص کی تحصیل و ترویج میں مشغول طالب علم و استاد کی سڑک حادثہ میں اس دار فانی سے کوچ کر جانے پر تعزیت پیش کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق الجواد فاؤنڈیشن کے صدر حجت الاسلام سید مناظر حسین نقوی نے گذشتہ روز جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے طالب علم و استاد جو علوم آل محمد ص کے حصول و ترویج کے لئے لکھنو کے تنظیم المکاتب میں مقیم تھے اپنے وطن واپسی کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئے اس عظیم غم پر تعزیت پیش کی ہے ۔

حجت الاسلام سید مناظر حسین نقوی کی طرف سے رسا نیوز ایجنسی کو ارسال کیا گیا تسلیت نامہ کا متن مندجہ ذیل ہے:

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

معدنِ علم تنظیم المکاتب کے بے بہا گوہر نایاب، پیکر علم و عمل، گل شاخ اخلاص، عکس آینہ عمل، علی محمد سلمہ و  اس حادثہ میں اپنے معبود حقیقی سے ملحق ہونے والے افراد کے لیے میرے پاس تعزیتی الفاظ نہیں ہیں کسے خبر تھی کہ وہ افراد جو عید کی خوشیاں اپنے اھل خانہ و عزیزو اقارب کے ساتھ منانے کے ارادے سے  اپنے وطن کے لیے نکلے تھے آج انہیں کا غم باعثِ ماتم بن جاے گا ۔

ان ماؤں کو کس طرح قرار آے گا جنکی نگاہیں دروازے پر اپنے بیٹے کی منتظر تھیں،  باپ  اپنے جوان بیٹے کو کاندھا دیتے وقت دل کو کس طرح سنبھالے گا، یہ سوچ سوچ کر دوست و عزیز و اقارب پر کیا گزرتی ہوگی کہ اب وہ مسکراتے چہرے کبھی انکے سامنے نہیں آینگے۔

غم بھت بڑا ہے ، صدمہ بہت عظیم ، یقیناً ہمارے پاس ان نوجوانوں کے موت کی تسلیت و تعزیت کے لیے لفظ نہ ہوتے اور نہ ہی غم برداشت کرنے کا کوئی سبب،  اگر غمِ سید شہداء ہمارے پیشِ نظر نہ ہوتا، ہم کر بھی کیا سکتے ہیں سواے صبر کے،  کیونکہ ہم اسکی مصلحت کو درک نہیں کر سکتے۔

اسی معبود حقیقی سے دعا گو ہیں جسکی مرہونِ منت یہ زندگی ہے، پروردگار حسین مظلوم کے داغ جگر کے صدقہ میں مرحومین کے والدین و اھل خانوادہ اور جملہ اساتذہ و طلباء تنظیم المکاتب کو صبر جمیل عطا فرما، ہم اھل خانوادہ اور جملہ اساتذہ و طلباء تنظیم المکاتب و عالیجناب مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحومین کے علوِ درجات کے ساتھ ساتھ مجروحین کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

سید مناظر حسین نقوی مشھد

صدر الجواد فاؤنڈیشن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬