09 June 2020 - 23:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442912
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ شیخ زکزاکی فقط نائیجیریا کے ہی لیڈر نہیں ہیں بلکہ وہ عالم اسلام کے عظیم انقلابی رہنما ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما جناب موسیٰ نافیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ بے جرم و خطا حکومت نائجیریا کی قید میں ہیں اور ان کا جرم ان کا انقلابی نظریہ ہے، نائجیرین فوج کی طرف سے وہاں کے مظلوم عوام پر مسلسل جبر و تشدد اور معصوم انسانوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اس وقت قید تنہائی میں ہیں اور بیمار ہونے کے باوجود ان کے علاج کے سلسلے میں نائجیرین حکومت کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو فی الفور آزاد کیا جائے اور ان کے علاج و معالجہ کا بندوبست کیا جائے، شیخ زکزاکی فقط نائیجیریا کے ہی لیڈر نہیں ہیں بلکہ وہ عالم اسلام کے عظیم انقلابی رہنما ہیں، انہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے چھ بیٹے قربان کردیئے، یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے ان کے تین بیٹے شہید ہوگئے اور پھر 2015 ء میں زاریہ سانحہ کے حملے میں ان کے مزید تین بیٹے شہید ہوگئے، لہٰذا عالم اسلام کو شیخ زکزاکی کے عظیم کردار پر فخر ہے، نہ بکنے والا زکزاکی اور نہ جھکنے والا زکزاکی۔

انہوں نے تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما جناب موسیٰ نافیو سے کہا کہ پاکستان کی عظیم قوم کی طرف سے مجاہد اسلام حضرت علامہ محمد ابراہیم زکزاکی اور ان کے محترم خانوادے کو سلام عقیدت پہنچا دیں، ہم شیخ زکزاکی کی آزادی کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر جناب موسیٰ نافیو نے ملت پاکستان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہمیشہ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے صدائے احتجاج بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا کوئی قصور نہیں ہے مگر حکومت نائیجیریا انہیں انصاف دینے کے لئے بااختیار نہیں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں