فغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں نے جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں نے جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کابل کے مغربی علاقے کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران وہابیوں سے منسلک دہشت گردوں نے دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں جامع مسجد کے امام عزیزاللہ سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔ واضح رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیراکبر خان میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے