رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری آیت الله احمد جنتی کی صدارت میں گارڈین کونسل کی میٹینگ منعقد ہوئی جس میں تمام اراکین نے شرکت کی اور ملک کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس نشست کے آغاز میں آیت الله جنتی نے آیت الله بهشتی کے یوم شھادت اور ھفتہ عدلیہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا: عدلیہ لوگوں کی پناہ گاہ اور معاشرہ میں عدالت قائم کرنے کا اہم مرکز ہے۔
گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں امریکی حقوق بشر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا کی تمام حکومتوں کے کارنامہ جنایتوں سے پٹے پڑے ہیں، ان کے انسانی حقوق کے نمونے کو ویٹنام، ہیروشیما، فلسطین، یمن، عراق، افغانستان، شام اور دیگر ممالک میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔
آیت الله جنتی نے ملت ایران سے امریکی حکومتوں کی دشمنی کی تاریخ 70 برس بتائی اور کہا: ۱۹۵۳عیسوی کی بغاوت میں مشارکت سے لیکر سردار سلیمانی کے قتل تک ہم امریکی دشمنی اور ملت ایران کئے معاہدے توڑنے کے شاہد ہیں، انہوں نے دھشت گردی سے مقابلے کے بہانے ملت ایران پر پابندیاں عائد کیں مگر رھبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنی تدبیروں اور استقامت کے ذریعہ ہر بار انہیں ناکامی سے روبرو کردیا ۔
گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے امریکا کے حالیہ اعتراضات اور مسلکی تعصب کی جنگ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکی سیاہ فام ہمیشہ امریکا میں دباو اور ظلم و زیادتی کا شکار رہے ہیں ، کہ جو ٹرمپ کے دور حکومت میں اپنی انتہا کو پہونچ چکا ہے ۔
آیت الله جنتی نے مزید کہا: امریکی سیاہ فام کا پوری بے رحمی کے ساتھ قتل، امریکی انسانی حقوق کی نشاندھی کرتا، امریکی نشانیوں کو نیچے گرانا لوگوں کے لئے کھلا پیغام ہے کہ شیطان بزرگ کی نابودی کے دن آچکے ہیں اور دنیا امریکا کے مکروہ چہرے کو بخوبی پہچان چکی ہے۔
انہوں نے ملت ایران کے دلوں میں امریکا مخالف جزبات کی جانب اشارہ کیا اور کہا : انقلاب اسلامی سے پہلے اور بعد نیز ابھی تک « امریکا مردہ باد» کا نارہ ملت ایران کے دلوں اور زبانوں پر زندہ رہا ہے، خدا سے دعا ہے کہ جلد از دنیا سے امریکی ظلم و جنایت کا خاتمہ ہوجائے اور امام عصر عج کی ظھور سے دنیا سے ظلم و جور کی بساط سمٹ جائے ۔/۹۸۸/ ن