04 July 2020 - 13:08
News ID: 443073
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(1)؛
سعودی ذرائع ابلاغ میں مرجع عالیقدر آیت‌الله سیستانی کی اہانت کئے جانے پر عراقی عوام، شخصیات اور حکام نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اخبار الشرق الاوسط نے مرجع عالیقدر آیت‌الله سیستانی کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ان کا ایک کارٹون شائع کیا جس پر عراق میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

الفتح پارلیمانی اتحاد کے صدرہادی العامری نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے اس قسم کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر ریڈ لائن کو عبور اور عراقی اقدار کی توہین کی۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن احمد الاسدی نے بھی سعودی اخبارکے اس اقدام کی مذمت کرتے ہو‏ئے کہا کہ مراجع عظام کے خلاف اقدام در اصل سعودی عرب میں حکمفرما سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النخباء کے ترجمان نصر الشِمَرّی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود اور اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے دیگر آلہ کاروں کا شیعہ مخالف موقف کوئی نئی بات نہیں ہے اس لئے کہ سعودی وہی ہیں جنہوں نے ناحق طور پر مسلمانوں کے پاک خون کو بہایا۔/۹۸۸/ ن

Comments
سید ضمیرالحسن رضوی ھندی مسؤل امور تدریسی و استاد جامع العلوم جوادیہ بنارس
India
۰۴ July ۲۰۲۰ - ۲۳:۰۴
هم مملکث وهابیت کے روز نامہ الشرق کی اس گندی اور ذلیل حر کت کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور۔اپاک عزائم اور سازش کے خلاف آواز احتجاج بلند کرتے ہوے تشیع کے وقار اور آبرو کی پاسدار مرجعیت کو سلامی دیتے ہیں ایک بار پھر اس مذمومانہ حرکت نے وھابیت کی شیعیت سے شکست فاش کااظھار کیا کہ کھسیانی بلی کے بس میں اس سے زیادہ کچھ ہے بھی نہیں کارٹون بنا کر انھوں نے ثبوت فراھم کر دیا کہ وھابیت یھودیت ہی کی ناجائز ذریت ھے جو آبای میراث گلے سے لگاے ہوے ہے
مرجعیت زندہ باد وہابیت مردہ باد
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬