04 July 2020 - 21:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443077
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(5)؛
سعودی اخبار "الشرق الاوسط" میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید سیستانی دام ظلہ کے سلسلہ میں توہین آمیز کارٹون نشر کئے جانے پر تنظیم المکاتب کے سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی لکھنو سے رپورٹ کے مطابق، سعودی اخبار "الشرق الاوسط" میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید سیستانی دام ظلہ کے سلسلہ میں توہین آمیز کارٹون نشر کئے جانے پر تنظیم المکاتب کے سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی نے اپنےشدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور بیان جاری کرتے ہوئے فرمایا: مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ بلا تفریق مذہب و ملت امن عالم کے علمبردار اور بشریت کے خیر خواہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے اور مظلوموں کی حمایت کی ہے۔

مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے فرمایا: آپ نے پورے علاقہ بلکہ عالم انسانیت کو داعش جیسے دہشت گرد ٹولے سے نجات دلانے میں بہت نمایاں کردار ادا فرمایا اور آپکے حکیمانہ اور بر وقت فیصلوں نے نہ صرف عراق بلکہ پوری دنیا کو درندوں سے بچا لیا نیزاسی کے ساتھ آپ نے نہ صرف اتحاد اسلامی کو فروغ دیا بلکہ اتحاد انسانی کی راہ پر ادیان و مذاہب کے سربراہوں کولگایا ۔

سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا: آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کی حکمت عملی نے امریکہ کو وہ دن دکھایا کہ عراق سے امریکہ فوجوں کو بے دخل کیا گیا۔

سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط نے آپ کی آفاقی شخصیت کی توہین کر کے عالمی استعمار و استکبار کی غلامی کا ثبوت فراہم کیا ہےاور اپنے چہرے سے اسلام کی نام نہاد نقاب کو بھی نوچ کر پھینک دیا اور واضح کر دیا کہ سعود و یہود کا ایجینڈہ ایک ہے۔

مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے کہا: ہم اس انتہائی درجہ گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے تمام انسانیت پسند ،علم دوست، امن و امان کے خواہاں اور عدل و انصاف پسندافراد سے گذارش کرتے ہیں کہ اس عمل کی سخت سے سخت مذمت کریں اور کسی بھی طرح کے امکانی اقدام سے دریغ نہ کریں یہاں تک وہ اخبار معافی مانگنے پر مجبور ہو جائے اور مستقبل میں ایسی کوئی جسارت اور گستاخی کرنے کا خواب نہ دیکھے /۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں