10 July 2020 - 18:18
News ID: 443139
فونت
زاہد علی آخونزادہ:
علامہ ساجد نقوی کے ترجمان نے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ قوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور او آئی سی سے فوری طور پر اسرائیلی توسیع پسندانہ اقدامات کو روکنے اور قتل و غارتگری کے واقعات کا نوٹس لینے سمیت عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینی عوام کے نسل کشی کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم اور قتل و غارتگری کے واقعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور اگر عالمی حقوق و انصاف کے اداروں نے اس کا فوری نوٹس لے کر اسرائیلی مظالم کا راستہ نہ روکا تو یہ جنگ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

اپنے ایک بیان میں زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب اور ناجائز ریاست فلسطین میں ایک عرصے سے توسیع پسندانہ کاروائیوں میں مصروف ہے اور حالیہ اقدامات کے بعد مقامی فلسطینی عوام پر مسلسل وحشیانہ مظالم ڈھانے سے اسرائیل کے مکروہ عزائم اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں کہ وہ توسیع پسندانہ ناجائز اقدامات کے ذریعے اپنے غاصبانہ قبضے کو تقویت دینے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں وہ کسی عالمی قانون کو خاطر میں لائے بغیر مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انصاف کے اداروں کی حیثیت چیلنج کر رہا ہے، مگر افسوس عالمی ادارے اسرائیل کے ان ناپاک عزائم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے اور اگر عالمی حقوق و انصاف کے اداروں نے اس پر فوری ایکشن نہ لیا تو یہ گھناﺅنا کھیل دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر ملک بھر میں مذہبی سیاسی جماعتیں فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کا مظاہرہ کر کے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی رہی ہیں اور فلسطین کے دیرینہ مسئلے کے حل تک مظلوم فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی اور مذہبی حمایت جاری رکھیں گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور او آئی سی سے فوری طور پر اسرائیلی توسیع پسندانہ اقدامات کو روکنے اور قتل و غارتگری کے واقعات کا نوٹس لینے سمیت عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینی عوام کے نسل کشی کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا جبکہ انہوں نے امت مسلمہ سے بھی اپیل کی کہ وہ باہم متحد ہو کر اسرائیل کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور عملی جدوجہد سے فلسطینی بھائیوں کے قتل عام اور اسرائیلی توسیع پسندی کو روکیں۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬