رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم حسان زباب نے لبنان کے مآرونائٹس کے آرک بشپ مار بشاره پطرس الراعی سے ملاقات کے درمیان بیان کیا : بطری الزاعی مسلسل قومی مسائل میں ہماری رہنمائی و سفارش کرتے ہیں اور ہم لوگ ان سے استفادہ کرتے ہیں تا کہ ان کے تجربہ و علم سے کسب دانش کریں ۔
دباب نے لبنان کے مسائل میں بے طرفی کے سلسلہ میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا : حزب اللہ کی حکومت ایک قدیمی و تکلیف دہ موضوع ہے لیکن بے طرفی کاملا ایک سیاسی موضوع ہے جو تمام سیاسی ہارٹیوں کے ساتھ گہری سیاسی گفتگو کی ضرورت ہے ۔ لبنان شرق و غرب کو مرتبط کرنے کے لئے بنیادی پل ہے جو لبنان کے لئے ایک مضبوط نکتہ میں شمار ہوتا ہے اور میں فکر کرتا ہوں کہ یہ موضوع تمام سیاسی پارٹیوں کے گفتگو کے لئے محور و مرکز ہو ۔
انہوں نے وضاحت کی : ہم لوگ بنیادی قانون اور قبیلے کے معاہدہ پر پابند ہیں ۔ اسرائیل ہمارا دشمن ہے اور ہر روز لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔ ہم سب لبنانیوں کو ضرورت ہے کہ اس سلسلہ میں گفتگو کریں اور معاہدے کے مطابق عمل کریں ۔