23 July 2020 - 23:37
News ID: 443251
فونت
شیخ علی خطیب :
شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے نائب صدر نے بیان کیا : صیہونی حکومت لبنان شام اور فلسطین میں فتنہ و افراتفری کی اصل وجہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ علی خطیب نے ملک کے ہوم منسٹر محمد فهمی سے ملاقات میں سیاسی استحکام کو قوم کی ایک ضرورت اور اسے ایک فوری ضرورت ہونے کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : استحکام کا حصول ملک میں سلامتی و امنیت کی ضمانت ہے اور اس بنا پر سیاستداروں کی ذمہ داری ہے کہ بحران کے ذخیرہ کو ختم کرنے کی کوشش کریں جو کہ شہریوں کے برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے ، حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ملک میں اصلاحات و سلامتی کے حصول اور سماجی و معاشی استحکام میں رکاوٹ نہ بنیں ۔

شیخ علی خطیب نے بیان کیا : بعض لوگ موجودہ معاشی بحران کا ذمہ دار استقامتی محاذ کو سمجھتے ہیں ، حالانکہ استقامتی محاذ نے زیادہ قربانی و فداکاری کی ہے اور صیہونی و تکفیری دہشت گردی سے لبنان کو محفوط کیا ہے اور اپنی عوام کے جان سے خطرہ و نقصان کو ختم کر دیا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی ہے : صیہونی حکومت  خطے میں نا امنی و افراتفری کی وجہ ہے اور لبنان ، شام اور فلسطین میں فتنہ و افراتفری کو ہوا دینے کی اصل وجہ ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬