24 July 2020 - 13:41
News ID: 443260
فونت
نافذ عزام :
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے رکن نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے رکن نافذ عزام نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری ہے اور فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے۔

جہاد اسلامی کے رکن نے کہا کہ غزہ کے بارے میں اسرائیلی خطرات نئے نہیں ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن فلسطینیوں کی جد و جہدی جاری رہےگی فلسطینی عوام اسرائیل کے ظلم و ستم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

عزام نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ایسی صورتحال میں عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی فوجی طاقت کے ذریعہ اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬