21 July 2020 - 14:51
News ID: 443239
فونت
آیت الله قبلان:
لبنان شیعہ اسلامی اعلی کونسل کے صدر نے بیان کیا : حضرت محمد (ص) اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی منطق میں غیرجانبداری یعنی حق کی طرف داری اور اقتصادی پابندی سے ملک کا دفاع ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنان شیعہ اسلامی اعلی کونسل کے صدر آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے لبنان کی ۳۳ سالہ جنگ کی کامیابی کی چودہویں برسی کی مناسبت سے بیان کیا : جن لوگوں نے اس عظیم کامیابی کو ہمارے لئے تحفہ بنا کر لائے ہیں ان کی قدردانی کرتا ہوں ، وہ قابل تشکر ہیں یہ کامیابی لبنان کی عزت و وقار کا سبب بنا ۔

انہوں نے بیان کیا : جو شخص بھی کسی بھی پسٹ و مقام و شخصیت کا حامل ہو اور استقامت و لبنان کے چہرے کو صیہونی غاصب حکومت و قومی منافع کے چور کے مقابلہ میں خراب کرے وہ شخص غدار و خائن ہے ۔ ہم استقامت ، فوج ، عوام اور شجاع لوگ جنہوں نے اس کامیابی کو ہمارے لئے باعث فخر بنایا ہے ان کے شکر گزار ہیں ۔

شیخ عبدالامیر قبلان نے وضاحت کی : حضرت محمد (ص) اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی منطق میں غیرجانبداری یعنی حق کی طرف داری اور اقتصادی پابندی سے ملک کا دفاع ہے ۔ غیر جانبداری یعنی ملک کو مشکل سے نجات دلانے کے مقام میں ہونا یعنی مظلوم عوام اور دینداری کی حمایت یعنی قدر دانی کرنا ان لوگوں کے لئے جن لوگوں نے اپنی جان اس سرزمین کے لئے قربان کیا ہے اور غیر جانبداری ہعنی شیاطین و ظلم و فساد کے خلاف ہونا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬