26 July 2020 - 14:38
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443271
فونت
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بیان ہوا یے کہ بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اقوام متحدہ نے دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش سے منسلک وہابی دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے، داعش اور القاعدہ وغیرہ سے متعلق تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر افغانستان کے نیمروز، ہلمند اور قندھار صوبوں سے کام کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کے بنگلہ دیش، بھارت اور میانمار میں ڈیڑھ سے 200 کے قریب افراد ہیں جب کہ دہشت گرد تنظیم اے کیو آئی ایس کا موجودہ رہنما اسامہ محمود اپنے سابق رہنما کی موت کا بدلہ لینے کے لئے خطے میں انتقامی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں