حجت الاسلام قاسم جلالپوری کا کچھ دیر پہلے نجف اشرف کے ہاسپیٹل میں انتقال ہوگیا۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین جلالپور ھندوستان کے ہونہار اور باصلاحیت طالب علم حجت الاسلام قاسم جلالپوری کا کچھ دیر پہلے نجف اشرف کے ہاسپیٹل میں انتقال ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تفصیلات کے مطابق آج صبح حجت الاسلام قاسم جلالپوری کی کچھ طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہاسپیٹل لے جایا گیا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
ابھی تک انتقال کے حقیقی اسباب معلوم نہیں ہوسکے ہیں مگر ڈاکٹرس اپنی ابتدائی تحقیقات میں رگوں کا پھٹ جانا انتقال کا سبب بتا رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی ٹیم اور حوزہ علمیہ قم کے علماء و طلاب اس غمگین سانحہ پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے