31 July 2020 - 21:59
News ID: 443329
فونت
علامہ اشفاق وحیدی:
صکانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہمیشہ فلسطینی مظلوم عوام پر ظلم پر چشم پوشی کی ہے زور دے کر کہا: اسرائیل اور طاغوتی طاقتوں کا سورج بہت جلد غروب ہونے والا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی سٹریلیا سے رپورٹ کے مطابق، صکانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملبرون آسٹریلیا میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ظلم میں پسنے والے مظلوم اور بے گناہ شہداء کا خون دنیا میں انقلاب لائے گا ۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ظلم اور جبر سے کوئی حکومت کامیاب نہی ہوتی کہا: امت جہان میں بیداری اور شعور اجاگر ہو رہا ہے ، وڈیروں اور لٹیروں کی حکمرانی کا سورج غروب ہونے والا ہے ، مظلوم اور غریب کی دادرسی کا وقت قریب آپہنچا ہے جو قوتیں مظلوم کے خون کے ساتھ سیاست کر رہی ہیں ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائیں گی ۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ پوری دنیا میں معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے لوگ پریشان ہیں،  بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کا بازار گرم ہے تاکید کی: دہشت گردی کے بہانے طاغوتی طاقتیں مختلف ممالک میں داخل ہوتی ہیں اور وہاں مذہبی فرقہ وارانہ اور نسلی فسادات کرا کر اپنے مفادات حاصل کرتی ہیں ۔

آسٹریلیا کے ممتاز شیعہ مذہبی اسکالر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اب دنیا کی عوام اس قسم کے حرکات کو سمجھ چکی ہے عوامی تقاضہ یہ ہے کہ ایسے حکمرانوں پر اقوام متحدہ اقدامات کرے کہا: جو حکمران اور طاقت بھی کسی بھی ملک میں ایسے کاموں میں ملوث ہے ان کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس اور مقدمات درج کئے جائیں تاکہ دنیا کے تمام حصے میں امن و امان قائم ہوسکے۔/۹۸۸/ن

مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہچانے کیلئے ہمیں واٹساپ پر جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/IuC6YqfGhBF7kwhasAqv9e

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬