31 July 2020 - 22:32
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443331
فونت
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو :
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو نے مولانا سیدابن حیدر صاحب قبلہ کے انتقال کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: عالم جلیل ، معلم شفیق، عندلیب بوستان خطابت استاد محترم مولانا سیدابن حیدر صاحب قبلہ کا انتقال ایک دینی ، علمی خسارہ ہے جس کی بھرپائی مشکل ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی لکھنو سے رپورٹ کے مطابق، تنظیم المکاتب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی نے مولانا سیدابن حیدر صاحب قبلہ کے انتقال کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: عالم جلیل ، معلم شفیق، عندلیب بوستان خطابت استاد محترم مولانا سیدابن حیدر صاحب قبلہ کا انتقال ایک دینی ، علمی خسارہ ہے جس کی بھرپائی مشکل ہے۔

استاد محترم ایک طولانی مدت تک جامعہ ناظمیہ میں مسند تدریس پرجلوہ فگن رہے اورنسلوں کو زیور علم وادب سے آراستہ کیا۔ آج آپ کے شاگردان دنیا کے مختلف گوشہ وکنار میں خدمت دین میں مصروف ہیں جو آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔ ناچیز کو بھی آغاز تعلیم سے طویل مدت تک شرف تلمذ حاصل رہا اور زبان و ادب، سلیقہ نفاست، سفید پوشی، غیرت جیسے نہ جانے کتنے اسباق حیات سیکھنے کو ملے۔

فن تدریس کے علاوہ آپ کو اللہ نےمنفرد انداز خطابت سے نوازا تھا۔ مقفیٰ و مسجع کی شیرینی بیان جس میں عقائد ، احکام اور اخلاق کی روشنی سے سننے والوں کے دل منور ہوتے اور بغیر کروٹ بدلے مجمع سنتارہتا ، عرصہ تک کانوں میں رس گھولتی رہے گی۔

دنیائے اردو میں بہت سے ادباء تھے اور ہیں لیکن ادب کے فانوس میں دین کا چراغ روشن کرنے والے استاد محترم مولانا سید ابن حیدر صاحب جیسے انگشت شمار ہیں۔

مرحوم میرےشفیق اساتذہ میں تھے۔ ان کی شفقت و محبت اور شاگردوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں خلوص و محنت حقیر سمیت تمام شاگردوں کے شامل حال تھی۔

ایسے عالم میں کہ جب ائمہ کی زندگی کی جھلکیاں پیش کرنے والے علماء مفقود ہوں ایسے بزرگ و معلم سے محرومی نا قابل برداشت ہے۔ ایک عرصہ ختم ہوگیا، ایک نسل مٹ گئی۔ اللہ رحمت و مغفرت فرمائے اور جوار اہلبیت میں بلند درجات عطا فرمائے! آمین

نیز جملہ پسماندگان، وابستگان، عقیدتمندان اور شاگردان خصوصاً اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔

سوگوار
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو

۹۸۸/ن

مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہچانے کیلئے ہمیں واٹساپ پر جوائن کریں

https://chat.whatsapp.com/IuC6YqfGhBF7kwhasAqv9e

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں