11 August 2020 - 00:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443416
فونت
کانگریس پارٹی کے سابق صدر نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کے چودہ کروڑ نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال روزگار کے دو کروڑ مواقع پیدا کریں گے لیکن ان کے وعدے جھوٹے تھے۔ انھوں نے حکومت کی پالیسیوں اور مودی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہو جائيں گے۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ ہندوستان، صرف بی جے پی کا نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے بے تحاشا پھیلاؤ کے ساتھ ہی اس ملک میں بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہو گيا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں اب تک بائيس لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے پینتالیس ہزار سے زیادہ کی موت ہو چکی ہے۔/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں