17 August 2020 - 12:57
News ID: 443477
فونت
صابر ابومریم:
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود خطے سمیت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، اسرائیل امارات معاہدہ مغربی ایشیا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے امن کو سبوتاژ کرے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صابر ابومریم نے کہا ہے کہ اسرائیل امارات معاہدہ خطے میں مزید تباہی کا باعث بنے گا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے فلسطینی عوام اور عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا ہے، اسرائیل عرب معاہدہ فلسطینیوں کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا، اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود خطے سمیت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل امارات معاہدہ مغربی ایشیا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء کے امن کو سبوتاژ کرے گا، عرب امارات فلسطین کی طرح کشمیر پر بھی سودے بازی کر رہے ہیں۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬