20 August 2020 - 13:34
News ID: 443503
فونت
حزب اللہ لبنان :
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، حوزات علمیہ اور مراجع عظام کو ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مرحوم آیت اللہ تسخيری کی دینی خدمات کے سلسلے میں تلاش و کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ تسخیری کی دینی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں مجاہدانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مرحوم کے اہلخانہ اور دوستوں کو بھی تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬