20 August 2020 - 13:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443505
فونت
امریکی صدر نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد ہی کہیں گے کہ امریکا ایران کے خلاف معطل کی گئی سابقہ تمام پابندیوں کی بحالی چاہتا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روس اور چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امریکی اقدام کی شدید مخالفت متوقع ہے۔

ایران ایٹمی ڈیل کے بعد تہران کے خلاف پابندیاں معطل کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ چند ہفتوں میں ہوں گے۔

ادھر سعودی عرب نے فلسطینیوں سے بین الاقوامی امن معاہدہ کرنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬