24 August 2020 - 13:43
News ID: 443549
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اعلان کیا کہ امسال حسینیہ امام خمینی(ره) میں عشرہ ماہ محرم کی مجالس عزا ، تمام عزاداروں کی شرکت کے بغیر منعقد ہوں گی نیز یہ مجالس ایران ٹی وی چائنل ون سے نشر کی جائیں گی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای (مدظله‌العالی) کے دفتر نے اعلان کیا کہ امسال حسینیہ امام خمینی(ره) میں عشرہ ماہ محرم کی مجالس عزا ، تمام عزاداروں کی شرکت کے بغیر منعقد ہوں گی اور ان مجالس کے تفصیلی پروگرام ایران ٹی وی چائنل ون سے نشر کئے جائیں گے۔

اس اطلاعیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالی

سید و سالار شهیدان کربلا حضرت اباعبد الله الحسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کے ایام عزاداری کی تعزیت پیش کرتے ہوئے اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال حسینیہ امام خمینی(ره) کی مجالس ، حافظان صحت کی نصیحیتوں اور کورونا مقالہ قومی سنٹر کے بیان کردہ اصول صحت کی مراعات کے پیش ںظر، تمام عزاداروں کی شرکت کے بغیر منعقد ہوں گی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای (مدظله‌العالی) کی موجودگی میں ہونے والی ان مجالس کے تفصیلی پروگرام ایران ٹی وی چائنل ون سے نشر کئے جائیں گے۔  

پروردگارسے دعا ہے کہ محبان اہلبیت علیھم السلام خصوصا ملت حسینی ایران کی پرخلوص مجالس و عزاداری کے صدقہ میں اور برکتوں سے اس منحوس بیماری خاتمہ ہو۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬