علامہ حسن ظفر نقوی:
پاکستان کے معروف عالم دین نے آن لائن مجلس عزا سے خطاب میں کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) اور آپ کی آل کی شان یہ ہے کہ نماز میں آپ پر درود بھیجا جاتا ہے، ان کی محبت کے بغیر عبادت کامل نہیں ہوتی، انہوں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کےح معروف عالم دین و خطیب اہل بیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کا عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزاء سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیغمبر اکرم (ص) اور آپ کی آل کی شان یہ ہے کہ نماز میں آپ پر درود بھیجا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ان کی محبت کے بغیر عبادت کامل نہیں ہوتی، اللہ کی بارگاہ میں آل رسول (ع) کی عظمت کا سبب ان کی قربانیاں ہیں جو انہوں نے اسلام کی بقاء اور سربلندی کی خاطر دی ہیں۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا کے میدان میں نواسہ رسول (ع) اور ان کے مختصر لشکر نے صبر، ایثار اور شجاعت کی وہ داستان رقم کردی کہ اب قیامت تک امام عالی مقام کا تذکرہ عالم انسانیت کی عظیم ترین میراث قرار پاگیا۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے