رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل کے برجستہ رکن حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے انٹرفیتھ ملٹن کونسل آف وکٹوریہ کے آن لائن اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے، موجودہ حالات میں دنیا کے تمام مذاھبی رہنماؤں کو اتحاد کی دعوت دی۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بین المذاھب ھم آہنگی ملٹن کونسل آف وکٹوریہ کی کار گردی لائق تحسین ہے کہا: اگر بین المذاھب ھم آہنگی کے تعلقات کو مضبوط نہ کیا گیا تو انسان دشمن قوتیں تفریق کر کے ہمارے مقدسات کی توہین کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی ۔
حجت الاسلام والمسلمین وحیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں مل کر ان کا خاتمہ کرنا ہوگا زور دے کر کہا: آسٹریلیا حکومت کے ایسے اقدامات سے عوام میں اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ملٹن کونسل آف وکٹوریہ بین المذاھب ھم آہنگی بورڈ کے رکن نے بین المذاھب رہنماؤں کی نشست خوش آئند جانا اور اتحاد کا بہت بڑا پیغام بتایا اور کہا: عوام اور مذاھب میں اس کا فروغ، حالات حاضرہ کا تقاضہ ہے ۔
واضح رہے کہ اجلاس میں مسٹر ڈیوڈ، مسٹر گریو، مسز صنا، مسٹر احسان و دیگر شخصیتوں نے شرکت کی۔/۹۸۸/ ن