رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسقف اعظم «منیر حنا» نے وحدت اور بقائے باہمی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن سوزی تمام انسانی اقدار اور حضرت مسیح کی تعلیمات کے منافی اقدام ہے۔
اسقف حنا کا مزید کہنا تھا: قرآن سوزی دردناک اقدام ہے اور تمام مذاہب کی مقدس کتب کا احترام ضروری ہے اور کسی طرح اس کو اظھار رائے کی آزادی کہنا درست نہیں۔
اسقف اعظم اسکندریه کا کہنا تھا: ایسی آزادی جس سے دوسروں کو تکلیف ہو اور انکے احساسات کو مجروح کیا جائے دردناک ہے اور ہم تمام عیسائی اس پر افسوس کرتے ہیں۔
انہوں مسلمانوں کے احساسات کو تکلیف پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور عیسائی آسمانی مذاہب کے ماننے والے ہیں اور دونوں ملکر شدت پسندی سے مقابلہ کررہے ہیں۔.
قابل ذکر ہے کہ آخری چند سالوں میں یورپی ممالک میں شدت پسند گوروں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اسلام فوبیا کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے۔/۹۸۸/ن