کشمیر سے 370 کے خاتمہ کے 13 ماہ مکمل ہونے کو ہیں ، اس 13 ماہ کی مدت میں 237 کشمیری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ مظاہروں میں شریک خواتین سمیت 13 ہزار 936 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر سے 370 کے خاتمہ کے 13 ماہ مکمل ہونے کو ہیں ، اس 13 ماہ کی مدت میں 237 کشمیری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے بے جا استعمال کے نتیجے میں خواتین سمیت 13 ہزار 936 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔
کشمیر میں 5 اگست 2019ء سے جاری مسلسل فوجی محاصرے نے کشمیریوں کی زندگیاں جہنم بنا رکھی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ھندوستانی فوج نے اس دوران مظاہروں میں شریک خواتین سمیت 13 ہزار 936 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سینکڑوں رہنما اب بھی جیلوں میں بند ہیں، جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گھروں میں مسلسل نظربندی جاری ہے۔/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے