‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2013 - 13:48
News ID: 5208
فونت
رسا نیوزایجنسی - سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عوام نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سعودی وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ۔
سعودي عرب  حکومت مخالف مظاھرے


رسا نیوز ایجنسی کی العالم عربی ٹی وی سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے مختلف شہروں؛ ریاض ،مکه ، مدینه  ، بریده اور قطیف  سمیت دیگر علاقہ کی عوام نے گذشتہ روز شاہی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور سعودی وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔


مظاہرین نے سعودی عرب میں عوام پر تشدد کرنے اور انہیں کچلنے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔


 ریاض کے الزلفی، بریدہ، قطیف اور عنیزہ میں سینکڑوں خواتین نے بھی احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے گرفتار خواتین کے خلاف تشدد کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔


 واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، سعودی عرب میں تیس ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کے جیلوں میں بند ہونے کی رپورٹ پیش کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬