15 August 2010 - 18:37
News ID: 1700
فونت
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سعودی حکومت کے توسط عربستان کے شیعوں کی بے حرمتی اوراھانت کو محکوم کیا ۔
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اج نماز ظھر وعصر کے بعد حرم کریمه اهل بیت حضرت معصومہ (ع) میں سیکڑوں نمازگزاروں کے درمیان عربستان سعودی کے شیعوں کے حق میں عربستان سعودی کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی اھانت اور بے حرمتی پہ اعتراض کیا ۔

انہوں نے کہا : سعودی حکومت نہ تنہا شیعوں کو مسجد اورامام بارگاہ بنانے کی اجازت نہی دیتی بلکہ وہ باغ جہاں شیعہ حضرات نماز ادا کیا کرتے تھے اس پر حملہ کرکے انہیں نماز ادا کرنے سے روک دیا ۔

اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی : بہت سارے ایرانی زائرین جب مکہ ومدینہ کی زیارت کو جاتے ہیں تو اس جگہ بھی جاتے ہیں مگر افسوس سعودی حکومت نے اس جگہ کو بھی ویران کرنے کا حکم صادر کردیا اور شیعوں کی اھانت کی اورشیخ العمری جنہیں کچھ دنوں قبل سعودی حکومت نے گرفتار کیا تھا ان کے بیٹے شیخ کاظم کوبھی گرفتار کرلیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : عربستان سعودی کے حکام کو ھم سے سبق سیکھنا چاھئے کہ ھم ایران میں اھل سنت حضرات سے کس طرح پیش اتے ہیں ، ان کا پارلیمنٹ میں ممبرموجود ہے اوروہ ایران میں اپنے ہی مذھب کے قوانین کے تحت عمل کرتے ہیں اور کوئی بھی ان کے لئے مزاحمت ایجاد نہی کرتا۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬