26 April 2010 - 16:54
News ID: 1242
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ عبد العزیز آل الشیخ اپنی تقریر کے درمیان سعودی عرب کے امر با المعروف و نهی عن المنکر تنظیم کے صدر کو گمراہ آدمی اور جھنم کی طرف دعوت کرنے والا بتایا ہے ۔
سعودی عرب کے مفتی نے اس ملک کے امر با المعروف و نهی عن المنکر تنظیم کے صدر پر شدید اعتراض کیا

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق شیخ احمد قاسم الغامدی سعودی عرب کے امر با المعروف و نهی عن المنکر تنظیم کے صدر کی جانب سے مردوں و عورتوں کے درمیان آپسی اختلاط کا جائز ہونا اور اسی طرح نماز جماعت کا واجب نہ ہونا کی طرف داری کرنا اس ملک کے علماء کے لئے باعث شرمندگی ہوئی ہے اور سعودی عرب کے مفتی نے ان کو ایک گمراہ آدمی اور جھنم کی طرف دعوت دینے والا بتایا ہے ۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ سعودی عرب کے مفتی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں سعودی عرب کے امر با المعروف و نهی عن المنکر تنظیم کے صدر کے نظریہ کی شدت سے تنقید کرتے ہوئے کہا : یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اچھا کام انجام دے رہے ہیں حالانکہ وہ لوگ گمراھی اور غلطی پر ہیں اور لوگوں کو جھنم کے طرف دعوت دے رہے ہیں اور جو لوگ اس کی پیروی کرینگے جھنم میں جائینگے ۔  

انہوں نے وضاحت کی : وہ لوگ گمراھی کی طرف دعوت دینے والے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگوں کو خدا وند عالم کے گھروں سے دور کر دیا جائے اور عوام جو اس خدا کے گھر کی اھمیت اور احترام کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں اس کو تبدیل کر دیا جائے ۔  

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے امر با المعروف و نهی عن المنکر تنظیم کے صدر نے اپنی جنجالی تقریر میں معاشرے کی عورتیں اور مردوں کو آپس میں مخلوط رہنے کو جائز قرار دیا اور نماز جماعت کے عدم وجوب پر زور دیا تھا کہ دکان اور آفس میں کام کرنے والے نماز کے وقت اپنا کام کر سکتے ہیں دکانیں بند کرنے کی ضرورت نہی ہے ۔ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬