24 May 2010 - 15:50
News ID: 1361
فونت
عراق کے مشہور و معروف اھل سنت عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ جنوبی عراق کے اھل سنت علماء تنظیم کے صدر نے عراق میں القاعدہ کے فرماندار کا بندر بن سلطان کے توسط سے تعین کرنے پر ان کا یہ ایک برا قدم جانا ہے اور سعودی عرب کے سرباراہ کے اس عمل پر افسوس اور شرم کا اظہار کیا ہے ۔
شيخ خالد الملا
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ابو عمر البغدادی و ابو ایوب المصری کی جگہ ابو سلیمان نام شخص کا عراق میں فرماندار القاعدہ کی صورت میں شاهزاده بندر بن سلطان امریکا میں سعودی کے سابق سفیر کے ذریعہ تعین ہونے کی خبر شائع ہونے سے شیخ خالد الملا جنوبی عراق کے اھل سنت علماء تنظیم کے صدر اور عراقی قومی متحدہ پارٹی کے ممبر نے العالم نیوز چائینل پر اپنے ایک انٹرویو میں سعودی عرب کے سربراہ کے ذریعہ اس قسم کی پہل پر شدت کے ساتھ تنقید کی اور کہا : سربراہ و شاهزاده سعودی عرب کے ذریعہ عراق میں القاعدہ کے فرماندار کا تعین کرنا ایک افسوس اور شرم کی بات ہے جو عراقی قوم اور اس کے سیاسی نظام کو اپنا ھدف قرار دیتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : عراقی قوم کے خلاف اس طرح کے قدم اور تکفیری فتوی و گاڑیوں میں بمب بسفوٹ کی حمایت بہت تعجب کے لائق ہے ۔

شیخ خالد الملا نے وضاحت کی : ٹررسٹی اور تکفیری تنظیم سے عوام تنگ آ چکی ہے جو اس شاھزادہ کے ذریعہ بنائی گئی ہے اور یہ بات ثابت کرنے کے لئے خاص دلیل اور سند کی ضرورت نہی ہے کیونکہ شاهزاده بندر بن سلطان نے عراقی سیاستداروں سے جو ملاقات کی ہے اس میں اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ عراق میں ٹررسٹوں کی حمایت میں ان کا بڑا ہاتھ ہے ۔

قابل ذکر ہے "ابو ایوب المصری " عراق میں القاعدہ کا سربراہ اور "ابوعمر البغدادی " جو "دولت اسلامی عراق " پارٹی کا سربراہ جو القاعدہ سے منسلک تھا اس سال اپریل " الثرثار " علاقہ میں صلاح ‌الدین صوبہ میں عراقی حکومتی پلیس کے ذریعہ مارا گیا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬