18 May 2010 - 16:25
News ID: 1337
فونت
بھاگلپور ال انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کا مطالبہ :
رسا نیوزایجنسی – ال انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے حکومت ھند سے سعودی عرب میں جنت البقیع اور دیگر مذھبی مقامات کے معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
جنت البقيع


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، بھاگلپور ال انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے حکومت ھند سے سعودی عرب میں جنت البقیع ، جنت المالا رسول اللہ اور ان کے خاندان کے تمام بزرگوں سے متعلق مذھبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سعودی عرب کی حکومت پردباو ڈالنے کا مطالبہ کیا.

بورڈ نے کہا : یہ مقامات کروڑوں مسلمانوں کی عقیدت سے تعلق رکھتے ہیں او انکا انھدام یا انہیں کسی بھی طرح سے ضرر پہونچائے جانے سے اس ان کروڑوں مسلمانوں میں نے چینی پھیلنا فطری بات ہے اس لئے ھم حکومت ھند سے ان معاملات میں مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں .

بھاگلپور میں منعقدہ اپنی دوسری بڑی کانفرنس کے انعقاد پر علماء ومشائخ بورڈ نے حکومت ھند کو بھیجے اپنے 21 نکاتی میمورنڈم میں کہا : سعودی عرب کے صدر مفتی عورتوں اور مردوں کو حج اور عمرہ کے موقع پر اپنے ائین پرعمل کرنے پرزور دیتے ہیں اورمجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ھم ان وھابی کوششوں کے سخت مخالف ہیں اور حکومت ھند سے اس معاملے میں بھی مداخلت کے خواھاں ہیں.

علماء ومشائخ بورڈ نے اپنی تجویز میں کہا : مسلمانوں کے نام پر سرکاری تنظیموں میں 80 فیصد تنظیموں پر وھابی افراد چھائے جارہے ہیں اورکثیرمقدار میں مسلمانوں کا حصہ بھی وھابی مسلمان ہڑپ لے رہے ہیں حکومت ھند اس جانب بھی خاص توجہ دے .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬