ال انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے رکن:
رسا نیوزایجنسی - ایران پہ حملے کی بنیاد پراسرائیل کو ہوائی پٹی پیش کرنے پر علماء نے سعودی کےاس فیصلے کی شدید مذمت کی
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ال انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے رکن وعیش باغ عید گاہ کے نائب امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپنے بیان میں کہا : ایران پر حملہ کے لئے سعودی عرب کی ایک انچ زمین بھی اسرائیل کو پیش کر نا اپنے اپ میں شرمانک ہے۔
انہوں نے کہا : سعودی عرب مقدس سر زمین ہے اور اسرائیل جو فلسطین کے سیکڑوں لوگوں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کا ذمہ دار ہے اسے سعودی عرب میں ہوائی پٹی پیش کرنا اسلامی ممالک میں اتحاد نہ ہونے کی دلیل ہے۔
خالد رشید نے کہا : میں سمجھتا ہوں کہ چاھے بیت المقدس فلسطین کا مسئلہ ہوچاھے ایران کا عالم اسلام میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہونا لازمی ہے۔
اس سلسلے میں ٹیلے والی مسجد کےامام مولانا شاہ فضل الرحمان واعظی نے عربستان کے اس فیصلے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا : میری نظر میں مسلمانوں کے دشمن کو بڑھاوا دینا ہے کہ جو خود ظلم وزیادتی ہے ۔
انہوں نے کہا : سعودی عرب کی حکومت کا یہ فیصلہ چاھے وہ امریکا کے دباو ہی میں اکر کیا گیا ہو قابل مذمت ہے اور یہ سب مسلم دشمن طاقتوں کی سازش ہے
مولانا نے کہا : ایران کے حملے کے لئے اسرائیل کو ہوائی پٹی پیش کرنا ناانصافی اور نہایت افوس کی بات ہے ۔
انہوں نے کہا : اس سے قبل دیگر مسلم ممالک کے ساتھ سازش کی گئی اوراب ایران کے ساتھ ہورہاہے اس کے بعد دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے
انہوں نے کہا : وہ متعدد بار حکومت ھند سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ اسرئیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔
مولانا جہاں گیر عالم قاسمی نے اس اقدام کے مقابل اپنے رد عمل میں کہا : یہ فیصلہ بہت برا ہوا ہے ، ظالموں کی حمایت کرنے کا مطلب اپنے ہاتھوں سے اپنے کو ظالموں کو سپرد کرنااور اللہ ان ظالموں کو غارت کرے جو مسلمانوں پر ظلم ڈھاتے ہیں۔
شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نے اپنے رد عمل میں کہا : سعودی حکومت کا یہ فیصلہ عالم اسلام کے ساتھ دھوکہ ہے اس نے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ غداری کا ثبوت دیا ہے۔
مولانا نے کہا : اسرائیل جو فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے اس اسرائیل طاقت کو سعودی عرب میں زمین دے کر مسلمانوں پر حملے کرانا اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
مولانا نے کہا : سعودی حکومت اکثر ایسی حرکتیں کرتی رہتی ہے جواسلام اورشریعت کے خلاف ہوتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سعودی حکومت مسلمانوں کی دل ازاری کرنے کے لئے یہودیوں ،امریکا اور اسرئیل کے اشارہ پو کام کررہی ہے ۔
اخر میں انہوں نے تمام اسلامی ممالک سے متحد ہوکر سعودی عرب حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی درخواست کی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے