‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2013 - 16:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5293
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر جعفری:
رسا نیوزایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے 11 مئی کو دہشت گردوں سے نفرت کرپٹ اور لٹیرے سیاسی نظام سے نجات کا دن بتایا۔
راجہ ناصر عباس جعفري



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر جعفری، نے کراچی میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا : الیکشن کا منصفانہ و شفاف انعقاد پاکستان کی بقاء کا ضامن ہوگا۔


حجت الاسلام راجہ ناصر جعفری نے الیکشن میں تعطل وطن عزیزکے سالمیت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا کہا : پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے دہشت گردوں سے اعلانیہ لا تعلقی کا اظہار کرنے والی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے تیار ہیں ۔


ناصرعباس جعفری نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم مظلوموں اور محروموں کے وارث ہیں اور ہمیشہ ظالموں سے اظہار نفرت کرتے رہیں گے تاکید کی: انتخابی سیاست میں وارد ہونا پسے ہوئے مظلوم پاکستانیوں کے لئے نیک شگون ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فاسد و فاجر نظام سیاست سے چھٹکارے کا وقت قریب آپہنچا ہے کہا : 11 مئی کے دن دہشت گردوں سے نفرت ، کرپٹ اور لٹیرے سیاسی نظام سے نجات کے لیے عوام گھروں سے اس طرح نکلیں جس طرح مظلومین کربلاسے عشق کے اظہار کے لئے روز عاشورہ نکلتے ہیں ۔


واضح رہے کہ اس موقع پر کراچی کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے نامزد امیدواروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں ورکرز شریک تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬