26 May 2013 - 14:31
News ID: 5452
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سانحہ گجرات میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارراوئی کی تاکید کی ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان  اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ گجرات میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارراوئی کی تاکید کی ۔

انہوں نے : گجرات کے قریب اسکولی بچوں کے  ساتہ گیس سلنڈر کے باعث پیش آنیوالے حادثہ پردلی افسوس کا اظہار کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا : آئے روز پبلک ٹرانسپورٹ میں ہونے والے گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات پیش آرہے ہیں، اس حوالے سے قائم کئے گئے ادارے اپنی ذمہ داریوں کو کیوں احسن طریقے سے نہیں نبھا رہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

اس موقع پر انہوں نے اسکول کے معصوم بچوں کی افسوس ناک سانحہ میں جاں بحق ہونے پر غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬