18 December 2013 - 15:18
News ID: 6232
فونت
رسا نیوز ایجنسی - راولپنڈی امام بارگاہ اثنا عشری گریسی لائن کے قریب دھماکہ میں 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
دھماکہ
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی امام بارگاہ اثنا عشری گریسی لائن کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔  
سی سی پی او راولپنڈی نے اس سانحہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا : گریسی لائن میں خودکش حملہ آورموٹر سائیکل پر سوار تھا ، جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوارکوروکا لیکن اس نے خود کودھماکے سے اْڑادیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے، زخمیوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر رب نواز بھی شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو چار اطراف سے گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکوارڈ کا عملہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔ ادھر راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اس سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا: ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ حکومت پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تمام سانحات کی فی الفور شفاف انکوائری کرائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایک مرتبہ پھر ملت تشیع کو ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جارہاہے حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے کہا: ہم نے ہمیشہ ملکی حالات کے پیش نظر کبھی بھی وحدت ، رواداری اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑااور نہ ہی ایسی کوئی بات کی جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو ۔ لیکن اس کے باوجود کچھ شرپسند عناصر تکفیری گروہ نے ہمیشہ اپنے جلسے جلوسوں میں غلیظ نعرے بازی اور فتووں کے ذ ریعے قانون کی دھجیاں اڑائیں اور ہمیشہ دھمکیاں دیں اور عوام میں اشتعال پیدا کیا۔

حجت الاسلام نقوی نے مزید کہا: حکومت نے تا حال اس پر نہ تو کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی کوئی مقدمہ قائم کیا۔ اب حکومت پر کڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سانحہ سمیت دہشت گردی کے دیگر ہونیوالے سانحات کی فی الفور شفاف انکوائری کرائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬