‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2014 - 18:08
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6499
فونت
ہفتہ ماحولیات و شجر کاری پر؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات اور شجر کاری کی مناسبت سے ایک پودا لگایا ۔
رہبرانقلاب اسلامي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس کے بعد ملک کی سبز فضا کو توسیع اور فروغ دینے کے شعبہ میں سرگرم تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: میں تمام حکام اور عوام سے سفارش کرتا ہوں کہ وہ  سبز فضا کے مسئلہ پر خصوصی توجہ مبذول کریں، اور اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت سے ملک اور قوم کو محروم کرنے کی کسی کو اجازت نہ دیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےماحولیات کے مسئلہ کو بہت ہی اہم مسئلہ قراردیا اور ملک میں غبار اور چھوٹے ذرات کے وارد ہونے کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:  اس  مشکل کو برطرف کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر حکومت کے تمام شعبوں کو ہم آہنگی کے ساتھ تعاون اور اقدام کرنا چاہیے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سبز فضا کی حفاظت کے سلسلے میں تمام شعبوں کے زیادہ سے زیادہ اہتمام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: " ہر ایرانی ایک درخت " کا نعرہ اچھا نعرہ ہے۔ اور سبز فضاؤں کو تخریب کرنے والے ہاتھوں کو روکنا چاہیے اور اس عظیم سرمایہ کو لوہے اور سمنٹ میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور سؤ استفادہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

 

واضح رہے کہ اس موقع پر زراعت کے وزیر ، زراعت کے شعبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے اور تہران کے میئر بھی موجود تھے۔

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬