‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2014 - 23:26
News ID: 6730
فونت
آیت الله یزدی:
رسا نیوز ایجنسی – مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل ایران کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران دن بہ دن ترقی کی راہیں طے کر رہا ہے کہا: تمام مغربی منافع اسلامی جمهوریہ ایران کی دسترس میں ہیں جس سے ایران کے دشمن خوف زدہ ہیں ۔
آيت الله يزدي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،  مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے اراکین و ملازمین نے آج مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے سربراہ آیت الله یزدی سے ملاقات کی ۔


آیت الله یزدی نے ماہ مبارک رجب کی مبارکباد دیتے ہوئے اس کونسل کے اراکین و ملازمین سے خطاب میں کہا : مختلف سیاسی اور سماجی شخصیتوں پر مشتمل یہ 50 سالہ علمی اور سیاسی مرکز خاص مقام و منزلت کا حامل ہے ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ آج حوزہ کے حالات ماضی سے مختلف اور بہت بہتر ہیں کہا: آج حوزہ علمیہ قم میں ایک لاکھ سے زائدہ طلاب اور محصل نیز ان میں 30 تا 40 ہزار بیرونی طلاب موجود ہیں ۔ 


آیت الله یزدی نے موجودہ مسائل میں علماء کی ذمہ داریوں کو سنگین جانا اور کہا: موجودہ حالات میں دنیا کی بہ نسبت بے توجہ نہیں رہا جا سکتا ۔ 


انہوں ںے عوامی تحریکوں میں رھبر کے نقش کو اہم شمار کرتے ہوئے بعض تحریکوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: علاقہ کی بعض تحریکوں کی ناکامی اور مصر جیسے بعض اسلامی ممالک کی ناگفتہ بہ صورت حال کی بنیاد اچھے اور مخلص رھبر کا فقدان ہے ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل ایران کے سربراہ نے مزید کہا: انقلاب اسلامی جمھوری ایران کی پروزی اور اس کی بقاء  حضرت امام خمینی (ره) اور رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی رھبری اور ہدایتوں کے مرھون منت ہے ، حضرت امام خمینی (ره) درحقیقت اپنی صدی کا معجزه تھے ، انقلاب کے موسس ہونے کے عنوان سے آپ نے ایرانی انقلاب کی عظیم تاریخ رقم کردی ۔ 


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل ایران کے سربراہ نے استقلال کو انقلاب اسلامی ایران کا عظیم ثمرہ شمار کیا اور کہا: استقلال کے بعد معاشرہ میں خود اعتمادی پیدا ہوئی جس کے نتیجہ میں ہم آج مختلف شعبوں میں کامیابی کے شاھد ہیں ۔


آیت الله یزدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ںظام اسلامی کے خلاف فوجی حملہ کو جامعہ عمل نہ پہنایا جانا ایران کی قدرت و استقلال کا نتیجہ ہے کہا: آج تمام مغربی منافع اسلامی جمهوریہ ایران کی دسترس میں ہیں جس سے ایران کے دشمن خوف زدہ ہیں ۔


ایران کے اس نامور شیعہ عالم دین نے شام کی موجودہ صورت حال کا تجزیہ کیا اور کہا: شامی مخالفین کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں بشار اسد کی حکومت کا تختہ پلٹ دیں گے مگر ہم دیکھ رہے ہیں کہ 35 مہینہ گذرنے کے باوجود آج بھی شام پر بشار اسد کی حکمرانی ہے ۔ 


انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد ایران میں موجود منافقین بھی یہی کہتے تھے کہ کچھ دنوں میں ایران انقلاب کا کام تمام ہے مگر 36 سال گذرجانے بعد آج بھی انقلاب اسی طرح قائم و دائم ہے اور ہر دن ترقی کی نئی مزلیں طے کر رہا ہے ۔


آیت الله یزدی نے یہ کہتے ہوئے کہ شامی دھشت گردوں نے تمام ریڈ لائن کراس کر ڈالی ہے اور حیا و عفت کے تمام پردہ چاک کردئے ہیں کہا: آپ دیکھیں کہ سعودی ملا کس حد تک گرچکے ہیں کہ گناہوں کو انجام دینے کا فتوی دیتے ہیں اور شرعیت کے خلاف فتوے صادر کر کے مضحکہ اڑا رہے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬