07 October 2015 - 14:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8530
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پنجاب کے جنرل سکریٹری نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا: لاہور ضمنی الیکشن میں نون لیگ کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام مشتاق ہمدانی نے میڈیا سیل کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہا: لاہور ضمنی الیکشن میں نون لیگ کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی تحریک پاکستان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 سے مسلم لیگ نون سمیت کسی بھی جماعت کی حمایت کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا کہا: مولانا حافظ کاظم رضا نقوی کی حمزہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں موجودگی ان کی ذاتی حیثیت میں تھی، جماعتی نہیں۔


حجت الاسلام ہمدانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے مسلم لیگ نون، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی طرف سے حمایت کیلئے رابطے کئے گئے ہیں کہا: ان جماعتوں کے نمائندوں کے سامنے اسلامی تحریک نے اپنے مطالبات رکھے ہیں، مشاورت جاری ہے، ابھی تک کسی جماعت کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬