06 December 2017 - 13:44
News ID: 432124
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کو دہرایا جو ایران کے خلاف ایک غیرموثر روش اور ہٹ دھرمی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ منفی بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ من گھڑت اور جھوٹے الزامات دہرانے سے امریکہ کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کی جانے والی غلطیوں اور خطے میں اپنی شکست کا ازالہ نہیں کرسکتا.

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی حکام ایران کے خلاف ایسے الزامات اور جھوٹے بیانات کو دہرانے سے خطے میں اپنی غلطیوں کو نہیں چھپا سکتے اور نہ ہی وہ ایران کے سامنے اپنی منفی حکمت عملی کا ازالہ کرسکتے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی، جارحیت اور فوجی بغاوت جیسی سازشوں کا شکار رہا ہے مگر اس کے باوجود ہم آج دہشتگردی کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائن پر ہیں.

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہنے کی یہی علامت ہے کہ امریکہ خطے میں دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی قوانین کے تحت عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے اپنے تعمیری کردار کو جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے الزامات اور دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬