22 March 2020 - 19:34
News ID: 442359
فونت
عراق میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر عراقی فوج کے طیاروں کے حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے مشترکہ کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج کے طیاروں نے سنیچر کے روز حمرین کے پہاڑی سلسلے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

تحسین الخفاجی کا کہنا تھا کہ داعش کی مکمل نابودی تک پورے ملک میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬