26 September 2016 - 11:23
News ID: 423464
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے بھارت مردہ باد مہم کے مختلف اجتماعات سے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ فضل الرحمن نے قومی کشمیر کمیٹی کو عضو معطل بنا رکھا ہے کہا: کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کیا جائے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے بھارت مردہ باد مہم کے سلسلہ میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قومی کشمیر کمیٹی کو عضو معطل بنا رکھا ہے لھذا کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کیا جائے ۔


انہوں نے کہا: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے لیکن عالمی برادری جلتے کشمیر کو خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے، قوم بھارتی ثقافت اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ۔


صاحبزادہ حامد رضا اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دفاع وطن کیلئے قوم اور فوج جاگ رہی ہے لیکن حکومت سو رہی ہے، وزیراعظم سیر سپاٹے چھوڑ کر فوراَ وطن واپس آئیں اور بھارتی دھمکیوں کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اے پی سی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں کہا: اقوام متحدہ مظلوم اقوام کیلئے مقتل گاہ بن چکی ہے، ویٹو پاورز کی موجودگی میں عالمی مسائل کا حل ممکن نہیں، جنگی حالات کا تقاضا ہے کہ کل وقتی وزیر خارجہ مقرر کیا جائے، قوم غزوہ ہند لڑنے کیلئے بے تاب ہے۔


انہوں نے مزید کہا: پاک بھارت جنگ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے، بھارت عالمی قوتوں کو پاکستان کیخلاف اکسانے کی کوشش کر رہا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬