01 October 2016 - 22:55
News ID: 423576
فونت
نیشنل پریس کلب میں سرحدوں پر پیدا کردہ تازہ ترین صورت حال کے تناظر میں سیمینار بعنوان ”مقبوضہ کشمیر میں ھندوستانی مظالم اور مودی کا جنگی جنون“ کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمینار کشمیر میں بھارتی مظالم، سیمینار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل پریس کلب میں سرحدوں پر پیدا کردہ تازہ ترین صورت حال کے تناظر میں سیمینار بعنوان ”مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی کا جنگی جنون“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر مذہبی امور، سابق چیئرمین سینٹ، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق، بھارت کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی اور حملوں کے بعد پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔

سیمینار ’’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی کا جنگی جنون‘‘ میں مختلف اعلٰی حکومتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور موجودہ صورتحال پہ اظہار رائے کیا۔

سیمینار میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سابق چیئرمین سینٹ سید نئیر حسین بخاری، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، حریت رہنما غلام محمد صفی، صغیر چغتائی، مولانا فضل الرحمن خلیل، سردار خالد ابراہیم، میر طاہر مسعود اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬