03 October 2016 - 23:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423613
فونت
راغب نعیمی:
جامعہ نعیمیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی قسم کی اندونی وبیرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، انتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین متحد ہو جائیں۔
راغب نعیمی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ نعیمیہ کے سربراہ  راغب نعیمی نےجامعہ نعیمیہ لاہور میں نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے خطاب میں‌کہا:‌ محرم حق و صداقت اور احترام انسانیت کا سبق دیتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : امن وامان کے قیام کیلئے مدارس اہلسنت اور علماء اہلسنت ریاستی اداروں کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں۔  

راغب نعیمی نے کہا : محرم الحرام میں قیام امن کیلئے ضابط اخلاق کی پاسداری کی جائے، موجودہ حالات میں ملک کسی بھی قسم کی اندونی وبیرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، انتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین متحد ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے مدارس اہلسنت اور علماء اہلسنت ریاستی اداروں کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں۔ محرم الحرام کے موقع پر پولیس اہلکار فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، شرانگیز تقاریر، بیانات اور فرقہ ورانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

راغب نعیمی نے کہا: محراب ومنبر سے اتحاد و اتفاق کا درس دیا جائے، پاکستان دشمن قوتیں وطن عزیز کیخلاف حملے آور ہو چکی ہیں، ہمیں اتحاد کی قوت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا : موجودہ تمام بحرانوں کا واحد حل اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے، امن کی بحالی کیلئے اتحاد و اتفاق کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے، محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا بابرکت مہینہ ہے جو ہمیں ایثاروقربانی، حق و صداقت اور احترام انسانیت کا سبق دیتا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬