15 October 2016 - 20:45
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423859
فونت
برّی فوج کے سربراہ:
اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پور دستان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک طاقتور ملک ہے۔
جنرل احمد رضا پوردستان


 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برّی فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا : ایران کی مسلح افواج نے اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافے کی غرض سے سریع الحرکت فوجی  دستہ بھی قائم کر دیا ہے۔

جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا : آرمی کی ایئر کور نے اپنے ہیلی کاپٹروں میں نائٹ ویژن کیمرے نصب کردیئے ہیں، جبکہ انہیں گائیڈڈ میزائیلوں سے بھی لیس کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اعلی افسروں اور کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬