رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے سنی عالم دین مفتی یونس فیصل آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضور نبی کریم کی آل اور صحابہ کی تعظیم ہر مسلمان پر لازم ہے، امام حسین نے اپنا پورا گھرانہ عظمت دین پر قربان کر دیا، دینی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان انتشار اور ملک بدامنی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا: اہلبیت کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، امام حسین کی قربانی نے حق اور سچ کا علم ہمیشہ کے لئے بلند کر دیا۔
پاکستان کے سنی عالم دین نے بیان کیا: حضور نبی کریم کی آل اور صحابہ کی تعظیم ہر مسلمان پر لازم ہے، امام حسین نے اپنا پورا گھرانہ عظمت دین پر قربان کردیا، دینی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان انتشار اور ملک بدامنی کا شکار ہے، مسلمان صحابہ کرام اوراہل بیت عظام کے نقش قدم پر چل کر متحد ہوجائیں تو ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا اور کسی بھی کم بخت کو ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہوگی۔
انہوں نے کہا : مسلمان خدا کے دروازے پر آکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، بھارت پاکستان پر براہ راست حملے کی جرأت نہیں کرسکتا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اس کے نتائج خطرناک نکلیں گے، قوم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰