26 October 2016 - 18:19
News ID: 424066
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے یاد دہانی کی کہ عراق، دنیا کی نیابت میں دھشت گردی سے برسرپیکار ہے ۔
حضرت آیت الله بشیر نجفی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله بشیر نجفی نے گذشتہ روز عراق میں جاپان کے سفیر سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں دھشت گردی سے مقابلے میں بعض ممالک کی جانب سے ملت عراق کی حمایت کی کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا: عراق، دنیا کی نیابت میں دھشت گردی سے برسرپیکار ہے ۔

انہوں نے ملت عراق کی جانب سے سرزمین عراق کا دفاع ان کا مسلمہ حق جانا اور کہا: عراق پر چڑھائی کرنے والے ملک کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں عراق اور جاپان کے آپسی روابط کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دونوں ممالک اقتصاد ، زراعت اور صنعت میں ایک دوسرے سے معاملات کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی کہ عراق کے مراجع تقلید اس قومی منافع کی تکمیل میں ھر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔

عراق میں جاپان کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں حضرت آیت الله بشیر نجفی کو اپنی ایمیبسی کی رپورٹ پیش کی ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۳۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬